پ نے بہت سے منفرد ہوٹلوں کے بارے میں سنا ہوگا مگر جاپان میں کھلنے والے ایک نئے ہوٹل تو سب سے نرالا ہے جو مردہ افراد کے لئے کھولا گیا ہے۔
جاپانی شہر یوکو ہاما کے مضافات میں کھلنے والے اس ہوٹل میں صرف وہ ہی افراد قیام کر سکتے ہیں جن کی روحیں اس جہان فانی سے کوچ کر چکی ہیں۔
ان منفرد مہمانوں کو ریفریجریٹر تابوتوں میں رکھا جاتا ہے اور یہاں ان کے قیام کا معاوضہ 157 امریکی ڈالرز ہیں۔
بنیادی طور پر یہ ایک مردہ گھر ہے جہاں تدفین کی منتظر لاشوں کو رکھا جاتا ہے مگر اس ایک معزز نام دے دیا گیا ہے۔
مگر اس میں انفرادیت یہ ہے کہ ہر لاش کے لئے ایک کمرہ نما ریفریجریٹر مختص کیا جاتا ہے جس کے باہر کھڑکیوں کو خوبصورت پھولوں سے سجایا جاتا ہے۔
Posted on Jan 11, 2012
سماجی رابطہ